اپنے دانتوں کو موتیوں جیسے سفید بنائیں
لباس کے بعد جو شخصیت اپنا تاثر چھوڑتی ہے وہ دانت ہیں۔ خوبصورت اور صاف دانت شخصیت کی پہچان ہوتے ہیں۔ آپ کہیں بھی جائیں، دوران گفتگو آپ کے سفید دانت دوسروں کے لئے اچھا تاثر چھوڑتے ہیں۔ دانتوں کی حفاظت آپ خود کر سکتے ہیں۔ اسی حفاظت کے تحت ہی اپنے دانتوں کو موتیوں جیسے سفید بنائیں ۔ آپ اپنے دانتوں کی حفاظت اور انہیں موتیوں کی طرح چمکدار کیسے بنا سکتے ہیں، اس کے 4 قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔ ان میں کوئی بھی طریقہ اپنا کر آپ اپنے دانتوں کو چمکدار اور مسکراہٹ کو جاذب نظر بنا سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ دانتوں کو چمکدار اور مضبوط بناتا ہے ۔ مسلسل ایک ماہ تک سیب کے سرکہ سے برش کرنے کے بعد عام ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں۔ ایک ماہ بعد اپنے دانتوں کو موتیوںجیسے بنا سکتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ،لیموں کا رس اور پانی آدھا چائے کا چمچ ۔ ان تینوں کو اچھی طرح ملائیں کہ پیسٹ بن جائے۔ صبح اور رات کو اس پیسٹ سے انگلی یا برش سے دانت صاف کریں۔ یہ پیسٹ بہترین ٹوتھ پیسٹ ہے۔ اس کے استعمال کے ایک
ہفتہ بعد ہی آپ کو چمکدار اور سفید دانتوں کی صورت میں نتیجہ ملے گا۔
لکڑی
کا کوئلہ
لکڑی کا کوئلہ دانتوں پر جمی نکوٹین کو صاف کرتا ہے۔ دانتوں پر لگے
داغوں کو بھی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لکڑی کے کوئلہ کو اچھی طرح
باریک کر لیں۔ ٹوتھ برش کو پانی سے دھو کر باریک کوئلہ اس پر لگا کر دانتوں پر برش
کریں۔ برش نا ہو تو انگلی کے ذریعہ بھی لگا سکتے ہیں۔ اچھی طرح دانتوں پر ملیں۔ دو
سے تین منٹ ملنے کے بعد برش، انگلی اور دانتوں کو اچھی طرح صاف کریں۔ آپ کو فوری
طور پر نتیجہ اچھا ملے گا۔ دانت سفید دکھائی دیں گے ۔
ہرکھانے کے بعد برش کرنا
کھانے یا مشروب وغیرہ پینے کے بعد دانتوں پر ان کے ذرات لگے رہ جاتے ہیں، جو بعد میں دانتوں پر جمع ہو کر داغ کی شکل
اختیار کر جاتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کے لئے فوری برش کریں تا کہ دانت صاف اور چمکدار رہیں۔