برطانیہ نے 'بانجھ پن' کے علاج کے لیے پانڈا کے ایک جوڑے کو چین بھیجا

 

برطانیہ نے 'بانجھ پن' کے علاج کے لیے پانڈا کے ایک جوڑے کو چین بھیجا

برسوں برطانیہ میں رہتے ہوئے ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔


برطانیہ نے 'بانجھ پن' کے علاج کے لیے پانڈا کے ایک جوڑے کو چین بھیجا

                                               ..
   برطانیہ میں مقیم پانڈا کا جوڑا اگست 2003 میں چین میں پیدا ہوا تھا

تیان تیان نامی مادہ پانڈا نے چین میں جڑواں بچوں کو پیدا کیا تھا۔ پانڈوں کی جوڑی یانگ گوانگ اور تیان تیان 2011 سے شمالی برطانیہ کے ایڈنبرا چڑیا گھر میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں۔ سکاٹش چڑیا گھر نے چینی حکومت سے پانڈوں کا یہ جوڑا "یانگ گوانگ" اور "تیان تیان" کو سالانہ قیمت (کرایہ) 600,000 پاؤنڈ سٹرلنگ پر حاصل کیا تھا۔ برطانیہ میں طویل عرصہ تک رہنے والے اس جوڑے نے کوئی بچہ پیدا نہیں کیا۔ کیونکہ ایڈنبرا میں تیان تیان حاملہ ہونے سے قاصر رہی۔

   امید کی جا رہی تھی کہ وہ پانڈا کے بچے پیدا کرکے ان کی تعداد میں اضافہ کر سکیں گے، کیونکہ ان کا تعلق ایک خطرے سے دوچار نسل سے ہے، لیکن دس سال سے زائد عرصے سے ان  کے ہاں ایک بچہ بھی پیدا نہیں ہوا۔ پانڈوں کی افزائش ان کی پیچیدہ فزیالوجی اور اس حقیقت کی وجہ سے بہت کم ہوتی ہے کہ بیضہ دانی سال میں صرف ایک بار ہوتی ہے۔

برطانیہ نے 'بانجھ پن' کے علاج کے لیے پانڈا کے ایک جوڑے کو چین بھیجا

 ماہرین کی ٹیم کی جانب سے آٹھ بار "تیان تیان" کو مصنوعی طور پر حمل ٹھرانے کی کوششیں بھی ناکام رہیں۔

   برطانیہ میں صحت کے حکام نے حاملہ ہونے میں ناکامی کے بعد پانڈوں کے اس جوڑے کو چین بھیجنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ برسوں تک برطانیہ میں ان کی موجودگی کے دوران ان کے  ہاں کوئی بچہ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے انہیں بانجھ پن کے علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنا پڑا۔ آنے والی مدت میں ان کے ہاں بچہ پیدا ہوگا کہ نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔

   ماہرین نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ "تیان تیان ٹھیک سے حرکت نہیں کرتی"، جس کی وجہ سے وہ حاملہ نہیں ہو سکی، اور اس سال  2022 کے آخر میں دونوں جانوروں کو چین واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

برطانیہ نے 'بانجھ پن' کے علاج کے لیے پانڈا کے ایک جوڑے کو چین بھیجا

    رائل زولوجیکل سوسائٹی آف اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ فیلڈ نے کہا: "بے بی پانڈے صرف خوبصورت ہوتے ہیں۔ وہ بہت پیارے اور شاندار ہوتے ہیں جو لوگوں کو فوری اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں۔ فطرت سے پیار کرنے والے لوگوں کے لئے یہ جانور سفیروں کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ تحفظ کی علامت ہیں اور یہ لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کرتے ہیں۔"

Hydersyed

Writter, Poet

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی