معلومات عامہ
پرکھ
(ادب )
![]() |
ناول نگار نسیم حجازی کا اصل نام کیا ہے؟
.1
2۔ علامہ اقبالؒ کی مرتب کردہ کتاب جو 1913ء کے نصاب میں شامل تھی،
کا نام کیا تھا؟
3۔علامہ اقبالؒ کی
پہلی فارسی تصنیف کا نام کیا تھا؟
4۔پروین شاکر کو کون سا ایوارڈ اور کب ملا تھا؟
5۔" ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح" یہ نظم پہلی
بار کس نے اور کب پڑھی تھی؟
6۔یوسف زلیخا اور لیلٰی مجنوں کس کی تصانیف ہیں؟
7۔ہیر رانجھا کس نے اور کب لکھی؟
8۔مرزا صاحباں کس
کی تخلیق ہے؟
9۔سسی پنوں داستان کس نے لکھی؟
10۔پورن بھگت کس نے لکھی؟
11۔ اردو کے سب سے بڑے جاسوسی ناول نگار کا نام کیا ہے؟
12۔اردو کس زبان کا لفظ ہے؟
13۔اردو شاعری کا باوا آدم کسے کہتے ہیں؟
14۔اردو شاعری کا پہلا دیوان شاعر کس کو سمجھا جاتا ہے؟
15۔غزل میں مطلع، مطلع ثانی اور مقطع کسے کہتے ہیں؟
16۔" الف لیلٰی " کس کی تخلیق ہے؟
17۔ناول "خدا کی بستی "کس نے لکھا تھا؟
18۔ناول نگار ابن صفی کا اصل نام اور پہلا ناول کون سا تھا؟
19۔ہائے کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے
بیٹھ جاتا ہوں
جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے
کس شاعر کا شعر
ہے؟
20۔دنیا کی پہلی مکمل تاریخ "جامع التواریخ کے مصنف
کون تھےِ اور یہ کب لکھی گئی؟
21۔ امیر خسرو نے کب وفات پائی؟ آپ نے کتنی کتابیں لکھیں؟
22۔ ابن بطوطہ کی
وفات کب ہوئی؟ ابن بطوطہ نے جو کتاب لکھی اس کا نام کیا ہے؟
23۔ اردو کا پہلا اخبار کب اور کون سا تھا جو جاری ہوا؟
24۔اردو کا پہلا ماہنامہ کب اور کس نے شائع کیا؟
25۔یہ کن کی تصانیف ہیں؟
1۔اسرار قادری، 2۔دیوان اردو، 3۔دیوان پنجابی، 4۔دیوان فارسی، 5۔نور
الہٰدی، 6۔عقل بیدار کبیر، 7۔عقل بیدار صغیر
26۔" چچا چھکن" کس کی تصنیف ہے؟
27۔۔"ابن بطوطہ کے تعاقب میں" کس مشہور ادیب کی
تصنیف ہے؟
28۔بابائے اردو کن کا نام ہے؟
29۔ سفر نامہ مارکو پولو کب اور کہاں لکھا گیا؟
30۔پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کو کس ملک نے اپنا سب سے بڑا
ایوارڈ دیا؟
31۔"امراؤ جان ادا" کس کی تخلیق ہے؟
32۔" اور میں ساز ڈھونڈتی رہی" کس کی تخلیق ہے؟
33۔ان مصنفین کا تعلق کس ملک سے ہے؟ کالی داس، امیر تیمور،
ارسطو، گوئٹے، ابن خلدون، رابندر ناتھ ٹیگور
34۔"دختر مشرق" کس کی تخلیق ہے؟
35۔غالب نامہ کس نے لکھا؟
36۔ پاکستان کی پہلی شاعرہ کون ہیں؟
37۔مشرق کا عظیم ترین فلسفی شاعر کس کو سمجھا جاتا ہے؟
38۔ اردو ڈرامہ کا شیکسپیئر کسے کہا جاتا ہے؟
39۔ شاہنامہ فردوسی
کے ہر حرف کے بدلے کس سلطان نے ایک اشرفی دینے کا وعدہ کیا تھا؟
40۔دنیا کی پہلی خاتون شاعرہ ہونے کا اعزاز کسے حاصل ہے؟
41۔قدیم یونانی مؤرخ ہیرو ڈوٹس کب اور کہاں پیدا ہوا؟
42۔ دنیا میں پہلا سٹیج ڈرامہ کب اور کہاں ہوا؟
43۔ لائبریری کا آغاز کب اور کہاں
سے شروع ہوا؟
44۔افلاطون کون تھا؟ کب پیدا ہوا اور کب وفات پائی؟
45۔ارسطو کی پیدائش اور وفات کب ہوئی؟ ارسطو کس وجہ سے
مشہور ہے؟
46۔ کالی داس کس زبان کا شاعر اور ڈرامہ نویس تھا؟ کب اور
کہاں پیدا ہوا؟
47۔انگریزی شاعری کی بنیاد کب رکھی گئی؟
48۔حسرت موہانی کا اصل نام کیا تھا؟
49۔ یہ شعر کس شاعر کا ہے؟
غم ہستی کا اسد کس سے ہو جز مرگ علاج
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک
50۔ پاکستان کا سب سے بڑا تاریخی ناول نگار کون ہے؟
جوابات
1۔محمد شریف
2۔تاریخ ہند
3۔ اسرار خودی
1915 ء
4۔آدم جی ایوارڈ
1976ء
5۔ میاں بشیر احمد۔
22 مارچ 1940ء کو مسلم لیگ کے 27ویں تاریخی اجلاس میں پڑھی۔
6۔ملا عبدالرحمٰن جامی فارسی مصنف (1414۔1492) لیلٰی مجنوں نظم: نظامی گنجوی/ غزنوی
7۔وارث شاہ (1706۔1798) 1766ء میں لکھی
8۔حافظ برخوردار ( 1658 تا 1707ء)
9۔ہاشم شاہ (1735ء تا 1843ء) شاہ لطیف بھٹائی کا نام بھی
لیا جاتا ہے۔
10۔قادر یار (1802 ۔1892ء)
11۔ ابن صفی (اسرار
احمد)
12۔ترکی
13۔ولی دکھنی
14۔محمد قلی قطب شاہ
15۔مطلع: غزل کے پہلے شعر کو۔ مطلع ثانی: دوسرے شعر کے
دونوں مصرے ہم قافیہ ہوں۔ مقطع: آخری شعر
میں شاعر عام طور پر اپنا تخلص لکھتے
ہیں۔
16۔ ابونواس ( 810۔756ء) عرب مصنف
17۔شوکت صدیقی
18۔اسرار احمد، دلیر مجنوں ( مارچ 1952ء)
19۔ حفیظ جانپوری
20۔جامع التواریخ وقائع عالم اور خاص کر مغلوں کی سلطنت اور
غازان کی بادشاہت کے تفصیلی حالات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب 1310ء میں مکمل ہوئی۔
1318ء میں دنیا کی پہلی مکمل تاریخ "جامع التواریخ" کے مصنف رشید الدین
فضل اللہ ہمدانی کا انتقال ہوا۔ رشید الدین 1247ء میں پیدا ہوئے تھے اور باقا،
غازان، الجائتو منگول بادشاہوں کے وزیر رہے۔
21۔فارسی اور ہندی کے شاعر امیر خسرو 1255ء میں دہلی میں
پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ترکوں کے لاچین قبیلے سے تھا۔ چنگیز خان کے حملے کے وقت بھاگ کر پٹیالہ چلے آئے۔ امیر خسرو نے
غزل میں 5 دیوان چھوڑے ہیں۔ شاعری کے علاوہ موسیقی میں بھی بہت نام پیدا کیا۔
مشہور راگنی ایمن کلیان جو شام کے وقت گائی جاتی ہے، آپ ہی کی طبع زاد ہے۔ ستار پر
تیسرا تار آپ ہی نے بڑھایا۔ نظم و نثر میں انہوں نے تقریبا 100 کتابیں لکھیں۔ ان
کی مثنویوں کے نام مطلع الانوار، شیریں و خسرو، مجنوں و لیلٰی، آئینہ سکندری اور
ہشت بہشت ہیں۔ آپ کا انتقال اکتوبر 1325ء
میں ہوا۔
22۔1378ء میں ابو عبداللہ محمد ابن بطوطہ نے وفات پائی۔
مراکش کے شہر طنجہ میں پیدا ہوا۔ افریقہ، روس، ترکی، ہندوستان، عرب، ایران، عراق،
شام، فلسطین کے علاوہ ایشیاء اور افریقہ سبھی اہم ممالک کی سیاحت کی۔ 28 سال کی مدت میں اس نے 75 ہزار
میل کا سفر کیا۔ فارس کے بادشاہ ابو حنان کے کہنے پر اپنے سفرنامہ کو کتابی شکل
دی۔ اس کتاب کا نام " عجائب الاسفارنی غرائب الدیار" ہے۔ یہ کتاب مختلف
ممالک کے تاریخی اور جغرافیائی حالات کا مجموعہ ہے۔
23۔ 27 مارچ 1822ء کو کلکتہ سے ہنری برونت نے اردو زبان کا
ایک ہفت روزہ اخبار جاری کیا جس کا نام جام جہاں نما تھا۔ اس اخبار کو صحافت کی
تاریخ میں اردو کا پہلا اخبار ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جام جہاں نما کے ایڈیٹر منشی
سدا سکھ لعل تھے۔ جبکہ اسے ولیم ہاپکنس پیٹرس اینڈ کمپی شائع کرتی تھی۔
24۔ 1847ء میں اردو کے اولین ماہنامے "خیرخواہ
ہند" کا اجراء ہوا۔ یہ رسالہ دہلی سے شائع ہوتا تھا اور ناشر کا نام مولوی
محمد باقر تھا۔ اس کے ایڈیٹر کا نام ماسٹر رام چندر تھا۔ دو شماروں کے بعد اس کا
نام تبدیل کر کے " محب ہند" رکھ دیا گیا۔
25۔1۔حضرت داتا گنج بخشؒ 2۔حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ،
3۔حضرت سلطان باہوؒ 4۔حضرت خواجہ غلام فریدؒ
26۔سید امتیاز علی تاج
27۔ابن انشاء
28۔ مولوی عبدالحق
(961ء ۔ 1070ء)
29۔ 1260ء میں وینس کے دو تاجر بھائی نکولو اور میفیو
تجارت کی غرض سے چین کے بادشاہ قبلائی خان
کے پاس آئے۔ قبلائی خان نے ان کی بہت آؤ بھگت کی اور ان کو کہا کہ جب وہ دوبارہ
آئیں تو مقدس تیل اور عیسائی مشنریوں کا ایک گروہ بھی لے کر آئیں تا کہ یہاں عیسائیت پھیلے۔ 1271ء
میں دونوں بھائی دوبارہ چین آئے۔ اس مرتبہ ان
کے ساتھ مارکو پولو بھی تھا۔ قبلائی مارکو پولو سے بہت متاثر ہوا اور اسے
اہم شاہی عہدہ دیا۔ 1295ء میں مارکو پولو وطن واپس آیا اور ایک جنگ کے دوران
گرفتار ہو گیا۔ 1298ء میں قید کے دوران ہی اس نے اپنا مشہور زمانہ سفر نامہ مکمل
کیا۔
30۔روس نے لینن ایوارڈ دیا۔
31۔ مرزا محمد ہادی رسوا
32۔ ادا جعفری
33۔کالی داس، سنسکرت۔ امیر تیمور، ترک۔ ارسطو، یونان۔
گوئٹے،جرمن۔ ابن خلدون، عرب۔ رابندر ناتھ ٹیگور، بنگالی
34۔ بے نظیر بھٹو
35۔ ڈاکٹر شیخ محمد اکرام
36۔ادا جعفری
37۔علامہ اقبالؒ
38۔آغا حشر کاشمیری
39۔سلطان محمود غزنوی
40۔سفو (610ء) کو
دنیا کی پہلی خاتون شاعرہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
41۔ 484 ق م میں قدیم یونان کا عظیم مؤرخ
اور بابائے تاریخ ہیرو ڈوٹس ایشیائے کوچک میں پیدا ہوا۔جوانی میں یونان،
افریقہ، اور مشرق وسطٰی کی سیاحت کی۔ جہاں جہاں گیا اس ملک کی تاریخ، رسم و رواج،
طرز بودوباش اور طرز عبادت کا گہرا مطالعہ کیا، اور تاریخ پر 9 مشہور کتابیں
لکھیں۔ عمر کا آخری حصہ اٹلی میں گزارا۔ اس کی آخری زندگی کے متعلق کچھ علم نہیں ۔
ایک خیال کے مطابق اسے تھورائی میں ہی دفن
کیا گیا۔
42۔ 415 قبل از مسیح میں ایتھنز کے تھیٹر میں پیش کیا گیا۔ اس ڈرامہ کا نام ٹروجن ویمن تھا
جسے یورپیڈز جیسے نامور ڈرامہ نگار نے لکھا تھا۔ اس ٖ ڈرامہ کا مرکزی خیال ٹروجن
جنگ کے ارد گرد گھومتا ہے۔
43۔ 440 قبل از مسیح میں یونان میں علم و ادب کی تہذیب کا
دور دورہ تھا۔ بہت سے لوگوں نے کتابوں کو ایک جگہ اکٹھا رکھنے پر عمل کرنا شروع
کیا۔ اس دور میں مشہور المیہ نگار یوسپیڈس نے سب سے پہلی لائبریری بنائی۔ اس دور
میں زیادہ تر کتابیں فلسفہ پر ہوتی تھیں۔اور یہ کتابیں مختلف پیپرز اور پارچہ جات
پر لکھی جاتی تھیں۔ اس دور میں ایتھنز میں سب سے پہلی بڑی لائبریری پیرپیٹکٹ کے
مکتبہ فکر والوں نے قائم کی جس کا سربراہ مشہور فلسفی ارسطو تھا۔
44۔افلاطون قدیم یونان کا ایک ایسا عظیم فلسفی ہے جس پر
دنیا قیامت تک ناز کرے گی۔ 427 ق م میں ایتھنز کے ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوا۔
کشتی لڑنے کا شوق تھا۔20 سال کی عمر سے پہلے چند ڈرامائی اور غزلیں نظمیں بھی لکھیں۔407 ق م میں سقراط
کا شاگرد ہوا۔یہاں اپنے دوست اقلیدس کے ساتھ مل کر ریاضیاتی فلسفہ پڑھا۔ مصر، افریقہ، اٹلی، اور سسلی کا
سفر کیا۔ 387 ق م میں ایتھنز میں فلسفہ دانش فنون لطیفہ کی تعلیم دینے کے لئے
اکیڈمی کی بنیاد رکھی جس کو بہت پسند کیا گیا۔ افلاطون کی 35 تصنیفات اب تک موجود
ہیں۔347 ق م میں انتقال ہوا۔
45۔ارسطو 384 ق م میں سیجڑہ یونان میں
پیدا ہوا۔ اس کا باپ مقدونیہ کے بادشاہ فیلقوس اعظم کا طبیب تھا۔ ارسطو نے
افلاطون کی اکیڈمی میں بیس سال تک تعلیم حاصل کی۔ پھر ایتھنز میں اپنی درسگاہ
لیسیہم قائم کی۔ وہ ایک فلاسفیانہ اور مفکرانہ سائنسی طرز فکر کا مصنف تھا۔ اس کا ذوق آفاقی تھا۔ اس کے اسلوب فلسفہ میں
طبیعات، کیمیا، فلکیات، حیاتیات اور نفسیات سبھی شامل تھے۔ اس کی مشہور کتاب کا
نام بوطیفا ہے۔ ارسطو کا انتقال 322 ق م یونان میں ہوا۔
46۔سنسکرت زبان کا سب سے بڑا شاعر اور ڈرامہ نویس کالی
داس 410 عیسوی میں ہمالیہ اجین میں پیدا ہوا۔ بعض مؤرخین کے مطابق
وہ بنگال میں پیدا ہوا۔ کالی داس چندر گپت کا درباری شاعر تھا۔ اس کے مشہور ڈرامے
شکنتلا، وکرم، اردو سی اور میگھ دوت ہیں۔
47۔600 عیسوی میں انگریزی شاعر ی کا پہلا نمونہ تخلیق کیا گیا۔ یہ ایک آزاد نظم جس
کا نام وڈستھ تھا۔ یہ نظم جرمن وحشی قبیلوں کی مہمات ، ان کے کارناموں اور تہذیب
سے متعلق تھی۔
48۔سید فضل الحسن
49۔مرزا اسد اللہ خان غالب
50۔نسیم حجازی
.png)