پرکھ پاکستان

معلومات عامہ

پرکھ

(پاکستان ) 

پرکھ  پاکستان


۔ قائد اعظم  محمد علی جناح ؒ  مسلم لیگ میں کب اور کس کی دعوت پر شامل  ہوئے تھے؟

2۔پاکستان میں چائے کا پہلا پروسیسنگ پلانٹ کہاں لگا اور اس نے کب کام شروع کیا؟

3۔ پاکستان کی پہلی شاعرہ  کون  تھیں؟

4۔شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے ہر مینار کی بلندی کتنی ہے؟

5۔ پاکستان میں زکٰوۃ و عشر کا نظام کب نافذ کیا گیا؟

6۔ پاکستان میں الیکٹرک ٹرین کا آغاز کب ہوا تھا؟

7۔ پاکستان کی سب سے پہلی ہاکی ٹیم کا کپتان کون تھا؟

8۔پاکستان کے سب سے بڑے صحرا کا نام کیا ہے؟

9۔ ہڑپہ کے کھنڈرات کا ذکر سب سے پہلے کب اور کس سیاح نے اپنے سفرنامہ میں کیا تھا؟

10۔پاکستان کے کس ممتاز سرجن نے گردوں کی تبدیلی کے آپریشنوں کا عالمی ریکارڈ کب اور کتنے آپریشن کر کے کیا تھا؟

11۔نانگا پربت اور کوہ مری کا پاکستان کے کس پہاڑی سلسلہ سے تعلق ہے؟

12۔ پاکستان نے اپنے ڈاک ٹکٹ پر سب سے پہلے کس شخصیت کے دستخط پرنٹ کئے تھے؟

13۔پاکستان کا مالی سال کس مہینہ سے شروع ہوتا ہے؟

14۔پاک فوج کا نصب العین کیا ہیں؟

15۔حکومت پاکستان کے سب سے اہم ادارے کا نام کیا ہے؟

16۔پاکستان میں مکران اور خاران دو ریاستوں کو کون سا پہاڑ جدا کرتا ہے؟

17۔پاکستان میں سب سے پہلے نرسنگ کے قیام کا فیصلہ کس نے کیا؟

18۔اسلام آباد شہر کا نام کس نے تجویز کیا تھا؟

19۔قائد اعظمؒ کو آئس برگ کس انگریز نے کہا تھا؟

20۔مینار پاکستان پر علامہ اقبالؒ کی دو چیزیں کندہ ہیں، ایک تو ان کی نظم لا الہ الا اللہ دوسری کیا  چیز ہے؟

21۔پاکستانی کنجھر جھیل کا پرانا نام کیا تھا اور یہ کہاں واقع ہے؟

22۔ قائد اعظمؒ نے سیاسی زندگی کا آغاز کس جماعت سے کیا؟

23۔لاہور کے مشہور تاریخی دروازے کتنے اور کون سے ہیں؟ث

24۔پاکستان  میں ہر سال 23 مارث کو یوم پاکستان کب منانا طے کیا گیا؟

25۔قائد اعظمؒ کے پڑدادا، دادا، والد اور والدہ کا نام کیا تھا؟

26۔1965ء کی پاک بھارت جنگ کتنے روز جاری رہی؟

27۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ کتنے بھائی اور بہنیں تھیں؟ ان کے نام کیا تھے؟

28۔پاکستان ٹیلی ویژن کا پہلا رنگین پروگرام کون سا تھا؟

29۔پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم پہلی بار موسمی پیشگوئی کے لئے سٹیشن قائم کرنے کی غرض سے بحر منجمد شمالی انٹارکٹیکا کو کب روانہ ہوئی تھی؟

30۔کس مشہور پاکستانی مصور کی بنائی ہوئی تصاویر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آویزاں ہیں؟

31۔راشد منہاس کس جگہ شہید ہوئے تھے؟

32۔ پرش پور کا نام "پشاور "کس نے رکھا تھا؟

33۔ٹھٹھہ کے نزدیک واقع مشہور قبرستان "مکلی" کتنے رقبہ پر محیط ہے؟

34۔پاکستان کے کس شہر کے لوگوں کی مادری زبان " شینا" ہے؟

35۔پاکستان کے شہر حیدر آباد کن کے نام پر رکھا گیا تھا؟

36۔پاکستان کا پہلا منتخب وزیر اعظم کون تھا؟

37۔پاکستان کے ساتھ سب سے پہلے کس ریاست نے الحاق کیا تھا؟

38۔سب سے پہلا نشان حیدر کسے اور کب دیا گیا تھا؟

39۔پاکستان دستور ساز اسمبلی کے صدر کا نام کیا تھا؟

40۔پاکستان کے کس صوبہ کو باب الاسلام کہتے ہیں؟

41۔پنجاب کا دروازہ کس شہر کو کہتے ہیں؟

42۔پاکستان کے شہر میانوالی کا پرانا نام کیا تھا؟

43۔علامہ اقبالؒ نے اپنی کتاب "پیام مشرق" کیوں لکھی تھی؟

44۔قائد اعظمؒ نے پاکستان بننے کے بعد کس ملک کا سرکاری دورہ کیا تھا؟

45۔پاکستان ریلوے کے عملے کے تربیتی مراکز کہاں پر ہیں؟

46۔پاکستان کی قدیم ترین ٹیکسٹائل مل کہاں ہے؟

47۔پاکستان کا قومی درخت کون سا ہے؟

48۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا ابتدائی نام کیا تھا؟

49۔تقسیم ہند  کی حد بندی کے وقت کمیشن کا صدر کون تھا؟

50۔قائد اعظمؒ نے مزار اقبال پر کب فاتحہ پڑھی تھی؟

 

 

جوابات

1۔ قائد اعظم  محمد علی جناح ؒ  مسلم لیگ میں  10 اکتوبر 1913 میں مولانا محمد علی جوہر کی دعوت پر شامل ہوئے۔

2۔پاکستان میں چائے کا پہلا پروسیسنگ پلانٹ  ہزارہ ڈویژن کی تحصیل شنکیاری میں 5 جولائی 2000 میں کام شروع کیا۔یہ پلانٹ چین نے تحفہ دیا تھا۔

3۔ پاکستان کی پہلی شاعرہ   ادا جعفری   تھیں۔

4۔شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے ہر مینار کی بلندی   285   فٹ ہے۔

5۔ پاکستان میں زکٰوۃ و عشر کا نظام  جون 1980  میں نافذ کیا گیا۔

6۔ پاکستان میں الیکٹرک ٹرین کا آغاز  1970 میں  ہوا تھا۔

 علی اقتدار شاہ دارا

 تھر ، تھرپارکر  ( سندھ)

 انگریز سیاح چارلس میسن  1820ء   کتاب کی اشاعت  1840

10۔کرنل ڈاکٹر مختار حمید شاہ نے 1993ء میں گردوں کے 118 آپریشن کر کے عالمی ریکارڈ حاصل کیا۔ آج تک کسی ایک ڈاکٹر نے 1 سال میں زیادہ سے زیادہ 25 آپریشن کئے ہیں۔

11۔ نانگا پربت: کوہ ہمالیہ   ، کوہ مری: کوہ سیلمان، کوہ ہندوکش

12۔ علامہ اقبالؒ 21 اپریل 1958ء

13۔ یکم جولائی

14۔ایمان، تقویٰ، اور جہاد فی سبیل اللہ

15۔ سنٹرل سیکرٹریٹ

16۔کوہ سیاہان

17۔بیگم رعنا لیاقت علی

18۔ مولانا اسمٰعیل ذبیح  نے

19۔لارڈ مؤنٹ بیٹن

20۔صبح کے عنوان سے ایک قطعہ

21۔کلری جھیل۔ ٹھٹھ سے 18 کلو میٹر کے فاصلہ پر

22۔انڈین نیشنل کانگریس

23۔13 دروازے۔  1 دہلی دروازہ۔ 2 اکبری دروازہ۔ 3 شاہ عالمی ۔ 4 لوہاری۔ 5 موری۔ 6 بھاٹی۔  7 ٹکسالی۔ 8 روشنائی۔ 9 مستی۔ 10 کشمیری۔ 11 خضری/موچی۔  12 لکی المعروف یکی۔  13 شیراں والا

24۔23 جون 1956ء

25۔پڑدادا: میگھ جی /ہیر جی۔   دادا:جینا پونجا۔  والد: پونجا جناح۔  والدہ: شیریں بائی/مٹھی بائی پیار سے

26۔17 دن

27۔3 بھائی۔ محمد علی، بندہ علی، احمد علی۔  5 بہنیں۔ رحمت بی، مریم بی، شریں بی،  فاطمہ بی ، بچو بی۔

28۔پرچھائیاں (ڈاکیومنٹری)

29۔12 دسمبر 1990ء کو روانہ ہوئی، 15 جنوری 1991 کو پہنچی۔

30۔عبدالرحمٰن چغتائی

31۔ بن دادو، سندھ،۔ 29 اگست 1971ء ، عمر 20 سال۔ انڈیا بارڈر سے 51 میل دور ٹھٹھہ کے قریب۔

32۔مغل بادشاہ جلال الدین اکبر نے

33۔10 مربع کلو میٹر

34۔گلگت

35۔حضرت علیؑ

36۔ذوالفقار علی بحٹو

37۔ریاست بہاولپور

38۔سب سے پہلا نشان حیدر  کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کو 16 مارچ 1957 ء کو دیا گیا۔

39۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ

40۔سندھ

41۔اٹک

42۔میاں علی

43۔گوئٹے کی کتاب "سلام مغرب" کے جواب میں

44۔کسی بھی ملک کا سرکاری دورہ نہیں کیا۔

45۔والٹن  لاہور اور کراچی

46۔فیصل آباد

47۔ہمالیہ    دیودار

48۔لاہور میڈیکل کالج

49۔ سر سائیرل ریڈکلف ہیڈ تھے جن کو لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے اپائنٹ کیا تھا۔

50۔22 نومبر 1942ء کو۔ 


Hydersyed

Writter, Poet

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی