پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

 

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے؟

 

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

پاکستان جس خطہ میں واقع ہے   کئی لحاظ سے منفرد مقام  رکھتا ہے۔   پاکستان اپنے چار موسموں کی وجہ سے  بھی وجہ شہرت رکھتاہے۔لق و دق صحرا ہو یا برف پوش علاقےیا خشک سنگلاخ چٹانیں، دنیا کی بلند و بانگ پہاڑیوں کی چوٹیوں اور خوبصورت مقامات اور قدیمی تہذیب کی سر زمین پاکستان  اور بھی کئی  باتوں کی وجہ سے دنیا میں اپنی  پہچان رکھتا ہے۔ پاکستان دنیا سے منفرد کیسے،ہم اسی پر بات کریں گے کہ پاکستان کن وجوہات کی بناء پر اپنی علیحدہ شناخت کا حامل ہے۔  ان کی  فہرست تو  طویل ہے مگر جتنا ممکن ہو سکا اس پر بات کریں گے۔

   ایدھی فاؤنڈیشن

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے
دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ فاؤنڈیشن  ایدھی فاؤنڈیشن ہے ، جس کا آغاز عبدالستار  ایدھی نے 1951 میں 5000 روپے سے کراچی سے کیا تھا۔ اور آج پورے پاکستان میں  24 گھنٹے اس کی سروسز جاری ہیں۔پورے پاکستان میں 300 سے زائد مراکز ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن  میں 1800 ایمبولینس گاڑیاں،3 ایئر ایمبولینس، 28 میرین ایمبولینس، موبائل میت سردخانہ،ہسپتال، بچوں کی خدمات کا ادارہ، ایدھی ہومز اور یتیم خانے، ہیلپ  لائن سروس، تعلیمی خدمات، قبرستان، لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا، پناہ گزینوں کی مدد، میرج بیورو سروس، مفت کچن کی سہولت، خیراتی دکان، بے سہارا اور بیمار  جانوروں کی رہائشگاہ، رکشہ روزگار سکیم، بحالی مرکز، فلاحی مرکز، ورکشاپ، آن لائن قربانی سروس، روٹی پلانٹ، منشیات سے بچاؤ سنٹر، خواتین کے دارالایمان جیسے مراکز مفت کام کر رہے ہیں۔ اندرون و بیرون ممالک سے لاکھوں لوگ چندہ دے کر اس مشن کو آگے بڑھائے ہوئے ہیں۔ اتنی ڈھیر ساری مفت عوامی خدمات کی وجہ سے بلاشبہ ایدھی فاؤنڈیشن دنیا بھر  میں سب سے بڑا عوامی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے۔ملکی و غیر ملکی  لوگ اس فاؤنڈیشن پر اعتماد بھی کرتے ہیں۔

سب سے عظیم پہاڑی سلسلہ

 دنیا میں سب سے اونچے پہاڑوں کی تعداد 14 ہے جن میں 5بلند ترین   پہاڑ پاکستان کے پہاڑی سلسلہ قراقرم  میں پائے جاتےیں ۔ان بلند ترین  مشہور پہاڑوں کے علاوہ بھی  پاکستان میں بہت سے پہاڑ ہیں جو اپنی بلندیوں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔کہیں برف پوش پہاڑ ہیں تو کہیں خشک پہاڑ  زمین پر سینہ تانے کھڑے ہیں۔  

کے ٹو  

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

28،250 فٹ۔ اسے دو اطالوی کوہ پیماں نے 31 جولائی 1954 کو سب سے پہلے سر کیا تھا۔  

نانگا پربت 

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

26،660 فٹ۔ اسے ایک جرمن آسٹرین ہرمن بہل نے سب سے پہلے 3 جولائی 1953 میں سر کیا تھا۔

گیشبروم 1

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

 26،470 فٹ۔ اسے سب سے پہلے 5 جولائی 1958 میں دو امریکیوں پیٹ شوننگ اور اینڈی کافمان نے سر کیا۔

براڈپیک  

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

26،400  فٹ۔ اسے سب سے پہلے 9 جون 1957 کو ایک آسٹرین ٹیم نے سر کیا۔

 گیشبروم 2 

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

 26،360فٹ۔ اسے سب سے پہلے 1956 میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا۔

فیصل مسجد

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

  اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد کا شمار دنیا کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔ اس مسجد کا رقبہ 46،87 ایکڑ ہے۔مسجد 5000 مربع میٹر پر محیط ہے اور  بیرونی احاطہ کو شامل کرکے اس میں بیک وقت میں300,000 نمازیوں کی گنجائش ہے۔فیصل مسجد کا ڈیزائن ایک ترک ماہر تعمیرات ویدت ویلوکے نے تیار کیا تھا۔مسجد کا سنگ بنیاد اکتوبر 1976ء کو رکھا گیا تھا اور تکمیل 1987ء میں ہوئی جبکہ1988 میں مسجد کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز سعودی حکومت کی مدد سے ایک کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے کیا گیا تھا۔مسجد کے اندر مرکز میں ایک برقی فانوس  نسب ہے اور مشہور زمانہ پاکستانی خطاط صادقین  نے دیواروں پر  پچی کاری کے ذریعے قرآنی آیات   تحریر کی ہیں جو فن خطاطی کا عظیم شاہکار ہیں۔  اندرونی دیوار پر  کلمہ خط کوفی میں لکھا گیا ہے۔فیصل مسجد دنیا میں فن تعمیر کے خوبصورت ترین نمونوں میں سے ایک ہے۔ 

مشرق کاعظیم شاعر

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

جس طرح مغرب کا عظیم ڈرامہ نویس اور شاعر شیکسپئر کو کہا جاتا ہے اسی طرح  علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو مشرق کا عظیم ترین فلسفی شاعر سمجھا جاتا ہے۔علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ مسلمانوں کو  آزادی کی تڑپ پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ علامہ  محمد اقبال خود آزادی کے علمبردار تھے۔   برصغیر میں مسلمانوں کی حالت زار پر افسوس کرتے تھے۔ جس کا برملا اظہار اپنی شاعری میں کرتے تھے۔    علامہ محمد اقبال  9 نومبر 1877ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938ء کو وفات ہوئی۔علامہ  محمد اقبال کی اہم تصانیف   درج ذیل ہیں۔

بانگ درا (شاعری، اردو) اشاعت 1924ء

بال جبریل (شاعری، اردو) 1935

ضرب کلیم (اردو)

جاوید نامہ  (اردو) 1932ء

زبور عجم (شاعری ) اشاعت 1927

اسرار خودی ، (فارسی)  اشاعت 1915

رموز بے خودی  (فارسی) اشاعت 1918

پیام مشرق ( ) اشاعت 

ارمغان حجاز (شاعری، اردو،فارسی) 1938

قدیم ترین تہذیب

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

وادی سندھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیب شمار کی جاتی ہے جو 3300 قبل مسیح پرانی ہے۔1820ء میں چارلس میسن  نے ہڑپہ کے قریب دریافت کیا۔موہنجو دڑو اور ہڑپہ اس تہذیب کے دو اہم شہر تھے۔ یہ تہذیب اس وقت بھی ترقی یافتہ تھی۔

دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت

پاکستان دنیا سے منفرد کیسے

  پاکستان دنیا کا 7واں اور پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے۔

آبادی:    24  کروڑ 3 لاکھ 27 ہزار 575 افراد ( 2023 سروے رپورٹ کے مطابق)

Hydersyed

Writter, Poet

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی