
جوئیں سائز میں انتہائی چھوٹی ہوتی ہیں،یہ ان حشرات مین شامل ہے جنہیں پیراسائٹ کہا جاتا ہے ۔ یہ انسانی خون پی کر زندہ رہتی ہیں۔ جوئیں ان لوگوں کو متاثر کرتی ہیں جو صفائی پسند نہیں ہوتے۔ یا کسی جوں والے کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے یا اس کے بستر میں سونے یا اس کے کپڑے جن میں جوئیں ہوں،استعمال کرنے سے پڑتی ہیں۔ جوئیں پڑنے سے سر میں ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے۔ زیادہ خارش سے سر میں زخم بھی ہو جاتے ہیں۔ یہ جلد کے ساتھ چپک کر متاثرین کا خون چوستی ہیں جس وجہ سے خارش ہوتی ہے۔ سر کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی جوئیں بھی ہوتی ہیں۔ یہ بھی دوسروں تک اسی طرح سے پہنچتی ہیں۔ سر کی جوئیں سیاہ اور کپڑوں کی جوئیں سفید ہوتی ہیں۔
جووؤں سے نجات کے لئے روزانہ غسل کرنا اور سر کو اچھی طرح صابن وغیرہ سے دھونا اور سر میں باریک کنگھی پھیریں تا کہ جوئیں نکل سکیں۔ صاف ستھرا لباس پہنیں۔ نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ لے کر ایک پیالی میں اچھی طرح ملا کر اسے اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں 30 منٹ تک لگائیں۔ 30 منٹ بعد سر دھو لیں۔ ایک ایسا کرنے سے ہی جوئیں مر جائیں گی مگر پھر بھی ہفتہ میں ایک بار ضرور ایسا کریں تا کہ ایک بھی جوں یا لیکھ نا رہے۔ چقندر کے جُوس سے سر دھونے سے بھی جوئیں اور ان کے انڈے مر جاتے ہیں ۔
جوں کی ایک خاص قسم جنہیں کریبس کہتے ہیں جو ناف کے ارد گرد جسم کے مسامات سے ایسے چپکی ہوتی ہے کہ دیکھنے والا محسوس کرتا ہے کہ بال کی جڑ ہے جو موٹی ہو گئی ہے۔ جب ان پر گرم پانی ڈالا جائے یا گرمی پہنچائی جائے تو سر کو باہر نکال لیتی ہیں۔ اور حرکت کرنے لگتی ہیں۔ ان کا علاج بھی اوپر دیئے گئے طریقہ کے مطابق کریں۔
Read More: سر کے بالوں کے مسائل
مادہ جوئیں
بالوں میں ہی انڈے دیتی ہیں۔ مادہ جوں اپنے اندر سے ایک خاص چپکنے والا
مادہ خارج کرتی ہے جس وجہ سے یہ گول گول انڈے بالوں کے ساتھ چپکے رہتے
ہیں جنہیں لیکھیں کہتے ہیں۔ ان انڈوں سے 6 سے 9 دنوں
میں مزید جوئیں پیدا ہو کر ان کی افزائش میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ ان لیکھوں کو
بروقت بالوں سے ہٹایا نا جائے تو یہ جوئیں بن جاتی ہیں۔ ان لیکھوں کو مارنے کے
لئے نوشادر سرکہ میں حل کر کے بالوں میں
لگائیں۔
سکول جانے والے بچے ان جوؤں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ ان سے نجات کا حل یہی ہے کہ روزانہ سکول سے آنے کے بعد ان کے بالوں میں باریک کنگھی پھیر کو جوئیں اور لیکھیں نکالی جائیں۔ اس طرح بچے ان سے محفوظ رہیں گے۔
%20lice1.jpg)
%20lice%205.jpg)
%20lice%20eegs.jpg)
lice%20child.jpg)