ادیب کیلنڈر
26 جون 2026ء میں آج کی مکمل تاریخ، اسلامی، شمسی اور بکرمِی کیلنڈر کے ساتھ اہم معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔
جمعہ 26 جون 2026ء عیسوی
🕌 اسلامی تاریخ
10محرم الحرام 1448 ہجری
📜 بکرمِی تاریخ
13 ہاڑ 2083 بکرمی
☀️ شمسی تاریخ
6 سرطان 1948 شمسی
آج کا دن نحس اکبر
اقوال
٭ جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے، خدا اس کے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا۔
حضرت امام حسین علیہ السلام
السلام علیکم
📌 آج کے اہم اسلامی تاریخی واقعات
* عاشورہ محرم روز شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام 61 ہجری۔
* خیام حسینی علیہ السلام بنی امیہ کی آگ کی لپیٹ میں۔
* بحار الانوار میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ ذات احدیت نے چار چار ہزار ملائکہ کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے جو صبح سے شام تک اور شام سے صبح تک مظلوم کربلا کے مزار پر گریہ و بکا کرتے ہیں۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے زرارہ سے فرمایا۔ زرارہ! مظلوم کربلا پر آسمان نے 40 دن خون برسا کر سوگ منایا۔ زمین نے 40 دن خون اگل کر سوگ منایا۔ سورج نے 40 دن گرہن زدہ ہو کر ماتم حسین علیہ السلام کیا۔ پہاڑوں نے ریزہ ریزہ ہو کر غم حسین علیہ السلام منایا۔ سمندروں نے طوفان برپا کر کے حسین علیہ السلام پر گریہ کیا۔ ملائکہ نے 40 دن تک تسبیح و تقدیس خالق چھوڑ کر ماتم حسین علیہ السلام کیا۔ (معالی السبطین)
* 10 محرم الحرام کو اللہ تعالی نے یہ زمین و اسمان تخلیق کیے۔
* 10 محرم الحرام کو اللہ تعالی عرش معلی پر متمکن ہوا۔
* زمین پر پہلی بارش برسی۔
* اللہ تعالی کی پہلی رحمت زمین پر نازل ہوئی۔
* حضرت آدم علیہ السلام جنت میں داخل ہوئے۔
* حضرت ایوب علیہ السلام کے دکھ دور ہوئے۔
* حضرت داؤد علیہ السلام کی لغزش کی معافی ہوئی۔
*حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے ازاد کیا گیا۔
* حضرت سلمان علیہ السلام کو جنوں اور جانوروں پر حکومت عطا کی گئی۔
* قیامت ہوگی۔
* حضرت ادریس علیہ السلام بلند مرتبہ پر اٹھائے گئے۔
* حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔
* حضرت عیسی علیہ السلام آسمانوں پر اٹھا لئے گئے۔
* فرعون پانی میں ڈبویا گیا۔
🔎 ادیب کیلنڈر کی افادیت
ادیب کیلنڈر ایک مستند اور آسان ذریعہ ہے جو روزانہ کی تاریخ اور اسلامی واقعات اردو میں مکمل تفصیل کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔
📚 مزید پڑھیں
مزید تاریخوں، علمی، ادبی، تاریخی ، معلوماتی اور روحانی مضامین کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں اور روزانہ کی پوسٹ ملاحظہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں
(حیدر سید)
