پرکھ اسلامی

معلومات عامہ

پرکھ

(اسلامی )

 

پرکھ  اسلامی

1۔قرآن مجید کا سب سے پہلا ترجمہ کس زبان میں ہوا؟

2۔قرآن پاک کی وہ کون سی سورۃ  ہے جو الگ الگ زمانوں میں نازل ہوئی؟

3۔ایک ہی زمانے میں کون سے دو بھائی پیغمبر رہے؟

4۔حضرت ھودؑ کی قوم عاد پر آندھی کا عذاب کتنے دن تک رہا؟

5۔حضرت آدمؑ جنت سے کون سی چیزیں لے کر آئے تھے؟

6۔وفات کے وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر  کتنی تھی اور ان کی نمازہ جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟

7َ۔حضرت اسماعیلؑ کی قبر کہاں ہے؟

8۔حضرت موسیٰ ؑ کی پیدائش کے وقت مصر کا کون سا خاندان برسراقتدار تھا؟

9۔انجیل کس زبان میں نازل ہوئی؟

10۔قرآن مجید کی کتنی سورتوں کا آغاز قسم سے ہوتا ہے؟

11۔قرآن مجید کا سجدہ پڑھنے والے اور سننے والے پر کیا واجب  ہو جاتا ہے؟

12۔حضرت محمدؐ  کے غلاموں میں سب سے پہلے  اسلام لانے والے غلام کا نام؟

13۔حضرت موسیٰؑ کے کتنے معجزات کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے؟

14۔سب سے پہلے قلم کا استعمال کس پیغمبر ؑ نے کیا تھا؟

15۔قرآن پاک میں کل کتنے سجدے ہیں؟

16۔کتنی چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے؟

17۔سب سے زیادہ صحیفے کس پیغمبر پر نازل  ہوئے تھے؟

18۔حدیث میں کتنے پیغمبروں کا ذکر ہے؟

َ19۔مخلوق کی روزی اور بارش کا برسانا کس فرشتہ کی ذمہ داری ہے؟

20۔کیا صدقہ فطر مرد پر واجب ہے یا عورت پر یا نابالغ  پر بھی؟

21۔نماز جنازہ میں کل کتنے فرائض ہیں؟

22۔تہجد کے لفظی معنی کیا ہیں اور تہجد کی نماز فرض  ہے یا سنت؟

23۔رسول کریمؐ کی اس تلوار کا نام کیا تھا جنہیں سبا بلقیس نے حضرت سلیمانؑ کی خدمت میں تحفتہََ بھیجی تھی؟

24۔غسل کب فرض ہوتا ہے؟

25۔وضو کی کتنی اور کون کون سی سنتیں ہیں؟

26۔حضرت موسیٰؑ کی قوم پر من و سلویٰ کتنا عرصہ جاری رہا؟

27۔حضرت خضر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی تھے، پیغمبر تھے یا ۔ ۔ ۔   ؟

28۔ بت پرستی اور شرک کس نبی کی امت سے شروع ہوا؟

29۔خدا کے حکم سے پہلا حج کس نے ایجاد کیا؟

30۔ان خاتون کا نام جو ایک نبی کی بیوی، ایک نبی کی ماں اور ایک نبی کی بہن تھیں؟

31۔حضورؐ نے فرمایا کہ چار صحابہ سے قرآن سیکھو۔ وہ چار صحابہ کون ہیں؟

32۔حضرت امام حسنؑ کا لکھا ہوا قرآن مجید کہاں موجود ہے؟

33۔بچہ کی پیدائش پر بچے کے دائیں کان میں اذان کہنی چاہیئے یا بائیں کان میں؟

34۔غسل سنت کسے کہتے ہیں؟

35۔حضرت موسیٰؑ کس پیغمبرؑ کی بکریاں چرایا کرتے تھے؟

36۔وہ کون سی اُم المؤمنین تھیں جو قرات اور کتابت پر پوری مہارت رکھتی تھیں؟

37۔ذوالنون اور صاحب الحوت کن پیغمبر کو کہا جاتا ہے؟

 38۔سب سے پہلے قرآن پاک کا اردو ترجمہ کس نے کیا؟

39۔حضرت امام جعفر صادقؑ کا لقب  کیا تھا؟

40۔قرآن مجید کی آیات کی کتنی اقسام ہیں؟

41۔نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز کی کنجی کون سی ہے؟

42۔چاروں الہامی کتابیں کن مہینوں میں نازل ہوئیں؟

43۔مرثیہ اور قصیدہ میں کیا فرق ہے؟

44۔مقام ابراہیم کیا ہے؟

45۔نماز کی کتنی اقسام ہیں؟

46۔حضرت محمدؐ کو امین کا لقب  کس عمر میں  کس نے دیا تھا؟

47۔ارکان اسلام کون سے ہیں؟

48۔خطیب الانبیاء اور شیخ الانبیاء کن پیغمبرؑ کو کہا جاتا ہے؟

49۔حضرت علیؑ کی تقاریر اور اقوال پر مشتمل مجموعہ کتاب کا نام کیا ہے؟

50۔قرآن مجید کی کون سی دو سورتیں ایک ساتھ نازل ہوئیں؟

 

 

جوابات:

1۔لاطینی

2۔ سورہ جمعہ

3۔حضرت ہارونؑ اور حضرت موسیٰؑ

4۔7 دن، 8 رات

5۔9  چیزیں۔٭ حجر اسود  ٭ جنتی درختوں کی پتیاں پھول کی کی پنکھڑیاں ٭وہ لاٹھی جو جنت کے درخت آس کی تھی۔٭بیلچہ ٭کدال ٭کندر یا صنوبر ٭سندان٭ ہتھوڑا٭ سڈاسی

6۔ 65 برس۔ اس وقت نمازہ جنازہ شروع نہیں ہوئی تھی۔

7۔بیت اللہ کے قریب حرم میں۔

8۔مصر کا 19واں خاندان برسر اقتدار تھا۔

9۔عبرانی زبان میں

10۔22 سورتیں

11۔سجدہ تلاوت

12۔زید بن حارث  رضی اللہ تعالیٰ عنہ

13۔ 9 معجزات

14۔حضرت ادریسؑ

15۔14 سجدے   (4 واجب)

16۔پانچ۔  اللہ، انبیاء و رسل، آسمانی کتب، فرشتے اور قیامت

17۔حضرت شیثؑ پر پچاس صحیفے نازل ہوئے

18۔ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کا ذکر

19۔حضرت میکائیلؑ

20۔صدقہ فطر مرد، عورت اور نابالغ ہر مسلمان پر واجب ہے

21۔دو فرض ہیں

22۔نیند توڑ کر اٹھنا، سنت ہے

23۔الرسوب

24۔ حالت جنابت میں

25۔13 سنتیں۔  نیت کرنا، بسم اللہ پڑھنا، تین بار دونوں ہاتھ جوڑوں تک دھونا، مسواک کرنا، تین بار کلی کرنا، تین بار ناک میں پانی ڈالنا، ڈاڑھی کا خلال کرنا، ہر عضو تین بار دھونا، ایک بار پورے سر کا مسح کرنا، ترتیب سے وضو کرنا، پے در پے وضو کرنا کہ ایک عضو خشک نہ ہونے پائےاور دوسرا دھویا جائے۔

26۔چالیس برس

27۔حضرت خضر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولی اللہ تھے

28۔حضرت نوحؑ کی امت سے

29۔حضرت آدمؑ اور بی بی ہواؑ نے

30۔حضرت سارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت ابراہیمؑ کی زوجہ، حضرت اسحٰقؑ کی والدہ اور حضرت لوطؑ کی بہن تھیں

31۔حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عبداللہ بن  مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ

32۔مشہد

33۔دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مستحب ہے

34۔جمعہ کی نماز کے لئے، دونوں عیدین کے لئے، حج کا احرام باندھنے سے پہلے، عرفات میں وقوف کرنے کے لئے غسل کرنا

35۔حضرت شعیبؑ

36۔ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

37۔ذوالنون اور صاحب الحوت حضرت یونسؑ کو کہا جاتا ہے

38۔شاہ عبدالقادر نے 1791 عیسوی، 1205 ہجری میں کیا

39۔حضرت امام جعفر صادقؑ کا لقب صادق  (صابر،فاضل، طاہر)تھا

40۔دس اقسام۔ وعدہ، وئید، نہیں، امر، مثال، قصص/قصاص، تہلیل، تحریم۔ تسبیح، متفرقہ

41۔وضو

42۔قرآن رمضان المبارک، توریت 6 رمضان المبارک، زبور 18 رمضان المبارک، انجیل 13 رمضان المبارک

43۔قصیدہ: کسی زندہ شخص کی تعریف اور مدع میں۔  مرثیہ: کسی مرحوم کے اوصاف بیان کئے جاتے ہیں،اور اس کی خوبیوں کو بیان کیا جاتا ہے۔ کسی قومی تباہی یا کسی تہذیب کی بربادی پر بھی لکھا جا سکتا ہے۔

44۔وہ پتھر ہے جس پر کھڑے ہو کر حضرت ابراہیمؑ خانہ کعبہ کی تعمیر کرتے تھے۔اس میں حضرت ابراہیمؑ کے پاؤں کے نشانات ہیں اور اسی پتھر پر کھڑے ہو کر حج کی دعوت دی تھی۔آج کل یہ پتھر کعبہ کے باہر مشرقی دیوار کے ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔ اسے مقام ابراہیم  کہا گیا ہے۔

45۔نماز کی 8 اقسام۔ نماز قصر، تراویح، جمعہ، جنازہ، عیدین، نفل، باجماعت، استسقاء

46۔25 سال کی عمر میں امین کا لقب عوام کی طرف سے ملا تھا

47۔ارکان اسلام پانچ ہیں۔ 1 کلمہ طیبہ 2نماز ۔3روزہ۔ 4 زکٰوۃ۔ 5  حج

48۔حضرت شعیبؑ

49۔نہج البلاغہ

50۔سورۃ فلق، سورۃ الناس

Hydersyed

Writter, Poet

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی