ادیب کیلنڈر 6 اگست 2026ء

  



ادیب کیلنڈر


ادیب کیلنڈر

  6 اگست  2026ء میں آج کی مکمل تاریخ، اسلامی، شمسی اور بکرمِی کیلنڈر کے ساتھ اہم معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔

 جمعرات 6 اگست 2026ء عیسوی

  🕌 اسلامی تاریخ

  22 صفر 1448 ہجری

  📜 بکرمِی تاریخ

  22 ساون 2083 بکرمی

  ☀️ شمسی تاریخ

  15 اسد 1948 شمسی

  آج کا دن  نیک 

   اقوال

  ٭ خدا سے محبت کرو اس لیے کہ وہ تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے ۔

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم 


السلام علیکم 

  

  📌 آج کے اہم اسلامی تاریخی واقعات 

  * زائرین امام حسین علیہ السلام کا مقام۔

  بہار الانوار میں امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے۔

  اگر لوگوں کو علم ہوتا کہ زیارت حسین علیہ السلام کا کتنا ثواب ہے تو لوگ شوق زیارت میں مر جاتے۔ اپ علیہ السلام نے فرمایا جو شخص فرزند رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت کو آئے اللہ ایک ہزار حج مقبولہ، ایک ہزار عمرہ مسرورہ، ایک ہزار شہید، ایک ہزار روزہ، ایک ہزار صدقہ اور ایک ہزار غلام آزاد کرنے کا اجر عنایت فرمائے گا۔ ایک سال تک ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔ خداوند عالم کی طرف سے ایک ملک زائر کے ساتھ موکل کیا جائے جو ہر لحاظ سے اس کا تحفظ کرے گا۔ اگر دوران سال فوت ہو جائے تو اس کی تغسیل سے لے کر تدفین تک ملائکہ کی ایک خاصی تعداد اس کے ساتھ موجود رہے گی ۔ فشار قبر سے محفوظ رہے گا۔ منکر و نکیر کی دہشت سے مامون رہے گا ۔ اس کی قبر میں جنت سے ایک دروازہ کھولا جائے گا۔ اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

  قیامت کے دن جب میدان محشر میں آئے گا تو اس کی پیشانی سے نور کی ایک کرن پھوٹے گی جس سے مشرق و مغرب تلک روشنی جائے گی۔ اس کے اگے اگے ایک فرشتہ چل رہا ہوگا۔ جو یہ ندا کرے گا یہ شخص فرزند رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قبر کا زائر ہے۔ قیامت میں موجود ہر شخص یہ خواہش کر رہا ہوگا کہ کاش میں بھی زیارت حسین علیہ السلام کو جاتا۔

   🔎 ادیب کیلنڈر کی افادیت

   ادیب کیلنڈر ایک مستند اور آسان ذریعہ ہے جو روزانہ کی تاریخ اور اسلامی واقعات اردو میں مکمل تفصیل کے ساتھ فراہم   کرتا ہے۔

   📚 مزید پڑھیں

   مزید تاریخوں، علمی، ادبی، تاریخی ، معلوماتی اور روحانی مضامین کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں اور روزانہ کی پوسٹ ملاحظہ کریں۔    یہ بھی پڑھیں

ویاگرا کیا ہے؟

    (حیدر سید)

  

Hydersyed

Writter, Poet

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی