ادیب کیلنڈر
16 جولائی 2026ء میں آج کی مکمل تاریخ، اسلامی، شمسی اور بکرمِی کیلنڈر کے ساتھ اہم معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔
جمعرات 16 جولائی2026ء عیسوی
🕌 اسلامی تاریخ
یکم صفر 1448 ہجری
📜 بکرمِی تاریخ
یکم ساون 2083 بکرمی
☀️ شمسی تاریخ
26 سرطان 1948 شمسی
آج کا دن نحس
اقوال
٭ اچھی ہمسائیگی گھروں کو آباد اور عمروں کو زیادہ کرتی ہے۔
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام
السلام علیکم
📌 آج کے اہم اسلامی تاریخی واقعات
* بتول علیہا السلام زادیوں کا داخلہ شام اور بے غیرتوں کا ہجوم۔
ماہ صفر 61 ہجری کی پہلی تاریخ ہے۔ اہل بیت علیہ السلام رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قیدیوں کا قافلہ بنی امیہ کے دارالخلافت دمشق میں داخل ہوا۔ شہر کو دلہن کی طرح آراستہ کیا گیا ہے۔ شام کے مختلف علاقوں سے ثقافتی طائفے اپنے رقص و سرور کے آلات کے ساتھ جوک در جوک داخل ہو رہے ہیں۔ جشن فتح کا سماں ہے۔ بازاروں میں آئینہ بندی کی گئی ہے۔ دکانوں پر رنگارنگ پردے لٹکائے گئے اور جابجا میلے کا سماں ہے۔ دف، نقارے اور طرح طرح کے باجے بجائے جا رہے ہیں۔ شہر کے بازاروں اور دروازوں پر ہجوم ہے۔ لوگ ایک دروازے سے دوسرے دروازے کی طرف دھکم پیل کر رہے ہیں۔ اتنے میں ایک آواز بلند ہوتی ہے کہ قیدیوں کا قافلہ باب ثوبا سے داخل ہوگا تو لوگ اس طرف رخ کر لیتے ہیں۔ اتنے میں ایک آواز بلند ہوتی ہے کہ قیدیوں کا قافلہ باب جبرون سے داخل ہوگا تو لوگوں کا ہجوم اس طرف رخ کر لیتا ہے۔ غرض یہ کہ ہر طرف شورو غل ہے اور خوشیوں کا سماں ہے۔ مسلمان جس محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کلمہ پڑھ کر اپنے اسلام کا اعلان کرتے تھے اسی محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کو بھرے مجمع میں ننگے سر حالت قید میں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
* 61 ہجری قافلہ اسیران کربلا وارد دمشق ہوا۔
* بتول علیہ السلام زادیوں پر پتھروں کی بارش
* خطبہ امام سجاد علیہ السلام اور زینب سلام اللہ علیہا بازار شام میں۔
* شہادت حضرت زید شہید رحمۃ اللہ علیہ
🔎 ادیب کیلنڈر کی افادیت
ادیب کیلنڈر ایک مستند اور آسان ذریعہ ہے جو روزانہ کی تاریخ اور اسلامی واقعات اردو میں مکمل تفصیل کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔
📚 مزید پڑھیں
مزید تاریخوں، علمی، ادبی، تاریخی ، معلوماتی اور روحانی مضامین کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں اور روزانہ کی پوسٹ ملاحظہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں
(حیدر سید)
