ادیب کیلنڈر
19 جون 2026ء میں آج کی مکمل تاریخ، اسلامی، شمسی اور بکرمِی کیلنڈر کے ساتھ اہم معلومات پیش کی جا رہی ہیں۔
جمعہ 19 جون 2026ء عیسوی
🕌 اسلامی تاریخ
3 محرم الحرام 1448 ہجری
📜 بکرمِی تاریخ
6 ہاڑ 2083 بکرمی
☀️ شمسی تاریخ
30 جوزا 1948 شمسی
آج کا دن نحس اکبر
اقوال
٭ تین افراد کے سوا کسی سے اپنی حاجت مت مانگو ۔
دیندار سے، صاحب مروت سے ، اور خاندانی آدمی سے ۔
حضرت امام حسین علیہ السلام
السلام علیکم
📌 آج کے اہم اسلامی تاریخی واقعات
* امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ زمین مکہ نے اپنے فضائل کا تذکرہ کیا اور کہا میرا مقابلہ کون کر سکتا ہے؟ بیت اللہ میری پشت پر ہے۔ ہر سال کرہ ارض کے ہر گوشہ سے میرے عقیدت مند میری زیارت کو آتے ہیں۔ ذات احدیت نے زمین مکہ کو وہی کی اور فرمایا۔ اپنے فضائل ضرور بیان کر مگر تحمل سے تجھے علم ہونا چاہیے کہ جتنے فضائل تجھے دیئے گئے ہیں اگر ان کا مقابلہ زمین کربلا سے کرے تو تجھے معلوم ہو کہ تیرے تمام تر فضائل کو زمین کربلا کے فضائل کے مقابلہ وہی نسبت ہے جو ایک قطرہ کو سمندر سے ہوتی ہے۔ اگر زمین کربلا کو پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو تجھے یہ فضائل نہ ملتے۔ اگر زمین کربلا کا مدفون نہ ہوتا تو تجھے پیدا ہی نہ کیا جاتا ۔ اگر زمین کربلا کا مدفون نہ ہوتا تو تیری پشت پر بنا ہوا بیت اللہ جس پر تو فخر کر رہی ہے اس کو بنایا ہی نہ جاتا۔ لہذا تو زمین کربلا پر اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش نہ کر، نہ تکبر اور فخر۔ اپنی تواضع کو برقرار رکھ ورنہ تجھ سے یہ تیرا شرف چھن بھی سکتا ہے۔
(معاشی السبطین)
🔎 ادیب کیلنڈر کی افادیت
ادیب کیلنڈر ایک مستند اور آسان ذریعہ ہے جو روزانہ کی تاریخ اور اسلامی واقعات اردو میں مکمل تفصیل کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔
📚 مزید پڑھیں
مزید تاریخوں، علمی، ادبی، تاریخی ، معلوماتی اور روحانی مضامین کے لیے ہمارا بلاگ وزٹ کریں اور روزانہ کی پوسٹ ملاحظہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں
(حیدر سید)
