وٹامن ڈی سے صحت مند بنیں
وٹامنز کیا ہیں؟
وٹامنز
ایسے نامیاتی مرکبات ہیں جو جسم کے مختلف نظاموں کو متحرک رکھنے کے لیے ضروری ہوتے
ہیں۔ یہ دو اقسام میں پائے جاتے ہیں
واٹر
سولوبل وٹامنز (پانی میں حل پذیر): وٹامن
سی اور بی کمپلیکس، جو جسم میں ذخیرہ نہیں ہوتے اور پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔
فیٹ
سولوبل وٹامنز (چکنائی میں حل پذیر): وٹامن
اے، ڈی، ای، اور کے، جو جسم کی چربی میں ذخیرہ ہوتے ہیں۔
وٹامنز عام طور پر خوراک، سپلیمنٹس، اور قدرتی ذرائع سے
حاصل کیے جاتے ہیں جوجسم کی نشوونما، مدافعتی نظام، اور عمومی صحت کے لیے اہم ہیں۔ ہر وٹامن
کے مخصوص غذائی ذرائع ہوتے ہیں، مثلاً وٹامن سی پھلوں میں پایا جاتا ہے، وٹامن اے گاجر
میں، اور وٹامن بی اناج میں۔
وٹامن ڈی
وٹامن ڈی جسم
کی ہڈیوں کی مضبوطی اور کیلشیم کی
کمی پورا کرنے کے لئے
نہایت اہم وٹامن ہے۔ وٹامن ڈی قدرتی طور پر سورج کی شعاؤں سے حاصل ہوتا ہے،
اسی لئے اسے "سورج کی روشنی کا وٹامن"
بھی کہا جاتا ہے۔ ۔ وٹامن ڈی کی دو اقسام
ہیں۔
وٹامن ڈی2 (ایرگوکلیسیفرول)
وٹامن ڈی3 (کولیکلسیفرول)
یہ وٹامن
قدرتی خوراک اور سپلیمنٹس سے حاصل کیاجا
سکتا ہے۔ یہ وٹامن مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے، پٹھوں کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے،
اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے، جبکہ اس کی کمی مختلف صحت کے مسائل جیسے کمزور ہڈیاں
اور تھکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔
وٹامن ڈی کیوں ضروری ہے؟
وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفورس کو جسم میں جذب کرنے میں مدد
فراہم کرتا ہے ، جو ہماری ہڈیوں اور دانتوں
کو صحت مند رکھنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ مدافعتی نظام کو
مضبوط کرتا ہے، جس سے جسم مختلف بیماریوں جیسے انفیکشن اور وائرل حملوں سے بچاؤ کر
سکتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیوں کی کمزوری، پٹھوں میں درد، اور دیگر صحت کے مسائل
پیدا ہو تے ہیں۔
وٹامن ڈی کے فوائد
1. ۔
ہڈیوں کی مضبوطی
وٹامن ڈی کیلشیم کو جذب کرنے میں مددگار ہے، جو ہڈیوں کی
مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کمی سے آسٹیوپوروسس اور ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بڑھ
سکتا ہے۔
2. ۔مدافعتی
نظام کی بہتری
وٹامن ڈی مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے، جو جسم کو موسمی
بیماریوں اور وائرس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
3. ۔دل
کی صحت
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن ڈی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے
اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
4. ۔دماغی
صحت
وٹامن ڈی موڈ کو بہتر بنانے اور ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے
میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
وٹامن ڈی کیسے حاصل کریں؟
1. ۔سورج
کی روشنی
وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب سے قدرتی ذریعہ سورج کی روشنی
ہے۔ روزانہ صبح کے وقت 15-20 منٹ سورج کی روشنی میں بیٹھنا مفید ہوتا ہے۔
2۔خوراک
وٹامن
ڈی مختلف کھانوں میں بھی پایا جاتا ہے، جیسے
مچھلی (سالمن، ٹونا، سارڈینز)
ـ گائے
کی کلیجی
- انڈے کی زردی
- دودھ اور اس سے بننے
والی مصنوعات
- فورٹیفائیڈ اناج اور
جوس
3. سپلیمنٹس
اگر آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہو تو ڈاکٹر کی ہدایت
پر سپلیمنٹس کا استعمال کریں۔
وٹامن ڈی کی ضرورت کب پڑتی
ہے؟
وہ
لوگ جو گھر سے باہر نہیں نکلتے اور انہیں سورج کی روشنی کم ملتی ہے۔
موسم
سرما میں سورج کی شعائیں کم پڑتی ہیں اس لئے اس
موسم میں بھی وٹامن ڈی کی کمی ہو جاتی ہے۔
وہ
لوگ خصوصا بوڑھے اور بالغ جو گھر کے اندر زیادہ وقت گزارتے ہیں ان میں
بھی وٹامن ڈی کی کمی کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
سیاہ
جلد والے لوگوں کی سیاہ جلد میں زیادہ میلانین ہوتا ہے، جو جلد میں وٹامن ڈی
کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ ہلکی جلد والے لوگوں
کی نسبت سیاہ رنگت والے لوگ سورج سے وٹامن ڈی بہت کم مقدار میں حاصل کر پاتے ہیں تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا
اس کے صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں کہ نہیں؟
شیر
خوار بچوں میں بھی وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔
موٹاپے
کے شکار افراد۔
جن لوگوں نے گیسٹرک بائی پاس سرجری کروائی ہے انہیں
بھی وٹامن ڈی کی زیادہ ضرورت ہو سکتی ہے۔ ایسی حالت والے لوگ غذائی پابندیوں کی وجہ
سے وٹامن ڈی پر مشتمل غذا نہیں کھا سکتے۔
ہمیں کب اور کتنے وٹامن ڈی کی ضرورت پڑتی
ہے؟
وٹامن ڈی کے لیے ایک شخص کی روزانہ کی ضرورت اس کی عمر
اور صحت پر منحصر
ہے، چاہے وہ حاملہ ہو یا دودھ پلانے والی ماں ہو۔ حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتوں
کو روزانہ 15مائیکرو گرام ( mcg (600 IUوٹامن ڈی
کی ضرورت ہوتی ہے۔
سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ جہاں دھوپ بہت کم نکلتی ہے
، چہرے، بازوؤں، ٹانگوں یا کمر کو بے نقاب کرکے دھوپ میں 5-30 منٹ تک ہفتے میں کم از کم دو بار بیٹھنا کافی ہوتا
ہے۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی ایسوسی ایشن کے مطابق جلد کے کینسر کے خطرے کے پیش نظر سورج کی روشنی کی بجائے کھانے کی اشیاء
اور سپلیمنٹ کے ذریعے وٹامن ڈی کی کمی
پوری کی جا سکتی ہے۔
ضمنی اثرات
وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کھانا نقصان دہ
ہو سکتی ہے۔ بڑوں کے
لیے زیادہ سے زیادہ 100 مائیکروگرام mcg (4,000 IU) ٹرسٹڈ سورس فی دن ہے ۔وزن میں کمی ۔ پیشاب کی زیادتی۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹس بعض دواؤں، جیسے سٹیرائڈز، وزن
کم کرنے والی ادویات، اور کولیسٹرول کو کم کرنے والی ادویات کے ساتھ ملا کر
کھانا بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ وٹامن ڈی کے ضمنی اثرات مقدار سے زائد کھانے سے ہوتے ہیں، نہ کہ دھوپ میں
زیادہ وقت گزارنے پر ضمنی اثرات ملتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار لینے کے لئے
زیادہ دیر دھوپ میں بیٹھنا اچھا ہے بہ
نسبت سپلیمنٹ کھانے کے۔
کسی مستند ڈاکٹر کے مشورہ کے
بغیر اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
وٹامن ڈی کی کمی کی علامات
- ہڈیوں اور پٹھوں میں
درد
- تھکاوٹ، ڈپریشن اور
کمزوری
- بار بار نزلہ
زکام اور بیمار ہونا
- بال گرنا
- وٹامن ڈی کی کمی
ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے، جیسے آسٹیومالیشیا اور آسٹیوپوروسس۔
- بچپن میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہڈیاں نرم ہو جاتی ہیں۔
- فریکچر ہونا اور
سست روی سے زخم ٹھیک ہونا۔
وٹامن ڈی اور وٹامن ڈی3 میں کیا فرق ہے؟
وٹامن ڈی3، وٹامن ڈی کی ایک خاص قسم ہے، اور اس کا مخصوص
کردار اور خصوصیات اسے دیگر وٹامنز سے ممتاز کرتی ہیں۔
وٹامن ڈی3 کیا ہے؟
وٹامن ڈی3، جسے "کولیکلسیفرول" بھی کہا جاتا ہے،
وٹامن ڈی کی ایک قدرتی قسم ہے۔ یہ خاص طور پر سورج کی روشنی کے ذریعے جلد میں پیدا
ہوتا ہے اور چکنائی میں حل پذیر ہوتا ہے۔ یہ مچھلی، انڈے اور سپلیمنٹس سے بھی حاصل
کیا جاتا ہے۔ وٹامن ڈی3 کا بنیادی کام ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے کیلشیم اور
فاسفورس کو جذب کرنے میں مدد دینا ہے۔
وٹامن ڈی ایک اہم غذائی جز ہے جو ہماری اچھی صحت کے لیے
ضروری ہے۔ صحت مند طرز زندگی اپنانے کے ساتھ متوازن خوراک اور سورج کی روشنی سے فائدہ
اٹھا کر ہم اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ میں وٹامن ڈی کی
کمی ہے، تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنی صحت کی طرف توجہ دیں۔

